Time 08 ستمبر ، 2017
کھیل

ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان آنے سے قبل دبئی میں جمع ہونا شروع

پاکستانی شائقینِ کرکٹ کی طرح ورلڈ الیون ٹیم میں شامل کھلاڑی بھی پرجوش ہیں جو دورہ پاکستان سے قبل پریکٹس کے لئے دبئی پہنچنا شروع ہوگئے۔

جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی تاہم اس سے قبل ٹیم دبئی میں لگائے جانے والے کیمپ میں پریکٹس کرے گی جس کے لئے کھلاڑی پہنچنا شروع ہوگئے۔

آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے دبئی پہنچنے پر پاکستانی شائقین کو سلام بھیجا اور کہا کہ دبئی میں دو روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد پاکستان آرہا ہوں۔



بین کٹنگ نے پاکستانی شائقین کو کہا کہ وہ تیار ہوجائیں ان سے پاکستان کے میدان میں ملاقات ہوگی۔

سری لنکن آل راؤنڈر تھسارا پریرا نے بھی دبئی میں ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا کیمپ جوائن کرلیا جن کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ بننے پر خوش اور پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔  

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون ٹیم 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

مہمان ٹیم میں ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، جارج بیلی، ٹم پین، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، گرینٹ ایلیٹ، تمیم اقبال اور تھسارا پریرا پر شامل ہیں۔

مزید خبریں :