Time 03 اکتوبر ، 2017
پاکستان

الیکشن ایکٹ میں ختم نبوت پر ایمان کا خانہ ختم کرنے کا الزام مسترد

اسلام آباد: حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ختم نبوت پر ایمان کا خانہ ختم کرنے کا الزام مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ ’استغفراللہ، ختم نبوت کا کالم ختم کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔‘

وزیر قانون نے اس موقع پر ختم نبوت سے متعلق آئین میں درج عوامی نمایندگی ایکٹ اور انتخابات بل کا موازنہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات بل 2017 کےکاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت توآئین کا حصہ ہے کہا جارہا ہے کہ آپ نے ختم نبوت کا کالم ختم کردیا ہے جو کہ حیرانگی کی بات ہے، یہ تو آئین کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر پارٹی صدر بنانے کے لئے مسلم لیگ نے انتخابات بل 2017 متعارف کرایا جسے پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا۔

تاہم آج پاکستان عوامی تحریک نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے ایکٹ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :