21 اکتوبر ، 2017
گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 72 ہو گئی۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ کابل کے علاقے دشت برچی میں واقع مسجد میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
گزشتہ تین روز کے دوران افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 150 کے قریب افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔