03 فروری ، 2012
بریڈ فورڈ … برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں غیرت کے نام پر دو افغان باشندوں کو قتل کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق شمالی برطانیہ میں مقیم افغان باشندوں پر ایک ٹیکسی ڈرائیورکی بیوی سے تعلقات کاشبہ تھا۔وکیل استغاثہ کے مطابق دونوں افرادکوٹیکسی ڈرائیورکے گھرپرقتل کیاگیا اور ٹیکسی ڈرائیورنے اپنی وین میں لاشیں قریبی قصبے منتقل کیں۔وکیل کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیوردونوں افرادکوقتل کرکے پاکستان فرارہوگیا۔