Time 31 اکتوبر ، 2017
پاکستان

(ن) لیگ 2018 میں کامیاب ہوئی تو شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے، پارٹی کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں اگر جماعت نے کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ نے لندن میں نواز شریف، شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات کی اندر کی کہانی کا ذکر کیا۔

میزبان شاہ زیب خانزادہ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے فیصلہ کیا کہ اگر 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ نے بھرپور کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بارے میں پالیسی بیان مریم نواز اور حمزہ شہباز کے بجائے نواز شریف اور شہباز شریف دیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مائنس نواز شریف فارمولا کسی صورت بھی قبول نہیں ہوگا اور اس کے لئے بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔



مزید خبریں :