Time 08 نومبر ، 2017
پاکستان

علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلان


ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی قائدین کے درمیان ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے اگلا انتخاب ایک پارٹی اور ایک منشور کے تحت لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ 

عراق کے شہر کربلا میں موجود علی رضا عابدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے بھی مستعفی ہو جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ یہ وہ سیاست نہیں ہے جس پر میں یقین رکھتا ہوں اور جس کے لیے کھڑا ہوا ہوں۔

قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے بھی پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ ہونے والی مفاہمت پر تشویش کا اظہار کیا تھا جب کہ ایم کیو ایم رہنما شبیر قائمخانی اور کشور زہرہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں تھیں۔

مزید خبریں :