کھیل
03 فروری ، 2012

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 90 رنز سے ہرادیا

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 90 رنز سے ہرادیا

ڈنیڈن…نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو 90 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کیلئے 249 رنز کاہدف دیا۔ مارٹن گپٹل نے شاندار 70 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 41.1 اوور میں158 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اس طرح اسے 90 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ زمبابوے کی طرف سے ٹیلر نے 58 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے روب نکول نے 5 ، کیل ملز نے 3 جبکہ بریس ویل اور ایلیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :