پاکستان
03 فروری ، 2012

دہلی پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیا

  دہلی پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیا

کراچی…رفیق مانگٹ… اسلام آباد کے رہائشی نوجوان آفتاب احمد خان کو دہلی پولیس نے مبینہ طور پرگرفتا ر کر لیا،نوجوان نے دعویٰ کیا کہ اس کا پاسپورٹ گم ہونے کی وجہ سے وہ صدر سے ملنا چاہتا تھا،بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا ‘ کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے مبینہ طورنارتھ بلاک کے علاقے سے ایک 19سالہ نوجوان آفتاب احمد خان کومشکوک انداز میں گھومتے ہوئے تحویل میں لے لیا۔ اس نے پاکستانی شہری ہونے کا دعوی کیااور کہا کہ اس کا پاسپورٹ امبالا کے قریب گم ہو گیا اور اس سلسلے میں وہ صدر سے ملنا چاہتا تھا۔پولیس اس نوجوان کے موقف سے قائل نہیں ہوسکی اور اسیفارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اس کے دعوے غلط ہیں کیو نکہ سمجھوتا ایکسپریس امبالا پر اسٹاپ نہیں کرتی۔تاہم پولیس نے اس کا کسی دہشت گرد نیٹ ورک سے رابطے کا امکان ظاہر نہیں کیا۔پولیس کا خیال میں یہ بھارتی شہر ی ہو سکتا ہے۔ پولیس نے اسے 9.30بجے صبح ایک فون کال موصول ہونے پر تحویل میں لیا، اس سے خصوصی سیکورٹی ایجنسیوں، دہلی پولیس، را اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے خصوصی سیل نے پوچھ گچھ کے بعد نئی دہلی پولیس کے حوالے کردیا، آفتاب خان نے اپنے آپ کواسلام آباد کا رہائشی بتایا، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس کوائف کی پاکستان ہائی کمیشن سے تصدیق کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :