Time 19 اپریل ، 2025
پاکستان

امریکا فلسطینوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم

امریکا فلسطینوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم
فلسطین کے عوام عالمی طاقتوں کا مقابلہ کررہے ہیں، 20 تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا: امیر جماعت اسلامی/ فائل فوٹو

ملتان: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اسرائیل کے سر پر امریکاکاہاتھ ہے اور وہ فلسطینوں کےقتل میں برابر کا شریک ہے۔

ملتان کے کچہری چوک پر غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  فلسطین کے عوام عالمی طاقتوں کا مقابلہ کررہے ہیں، 20 تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ  امریکاکسی کا نہیں، امریکاسب کو استعمال کرکے پھینک دیتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ  اسرائیل کے سر پر امریکاکاہاتھ ہے،وہ فلسطینوں کےقتل میں برابر کا شریک ہے۔

مزید خبریں :