Time 20 دسمبر ، 2017
کاروبار

آئندہ ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ


کراچی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

گزشتہ 20 روز سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت کے لیے تیل کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہوگیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے اضافہ کیا تھا۔

اس وقت ملک بھر میں پیٹرول فی لیٹر 77 روپے سے زائد پر فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :