Time 03 فروری ، 2018
پاکستان

لیبیا کشتی حادثہ: 16 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی، دفتر خارجہ


لیبیا میں کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 16 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 12 لاشوں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے سوشل میڈیا پر لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست جاری کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 کا تعلق گجرات، 4 کا منڈی بہاؤ الدین، ایک کا راولپنڈی اور ایک کا سرگودھا سے ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ان کی شناخت بھی ہو گئی ہے، دیگر چار لاشوں کی شناخت ان کے دوستوں نے کی ہے جب کہ دیگر افراد کے صرف کاغذات ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے مستقل کام کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی جانے والی کشتی لیبیا کے ساحل پر الٹنے سے 90 افراد ڈوب گئے تھے جن میں کئی افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :