کھیل
03 فروری ، 2012

دبئی ٹیسٹ کا پہلا روز:انگلش ٹیم کے چھ وکٹوں پر 104رنز

دبئی ٹیسٹ کا پہلا روز:انگلش ٹیم کے چھ وکٹوں پر 104رنز

دبئی…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہاں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا پہلا دن مکمل طور پر بولروں کے نام رہا اور جب دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلش ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز 99کے جواب میں 104پر اپنے صف اول کے چھ بیٹسمینوں کو کھو چکی تھی، اور انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز پر اس وقت پانچ رنز کی برتری ہے اور اسکی ابھی چار وکٹیں باقی ہیں۔پورے دن کے کھیل میں مجموعی طور پر سولہ وکٹیں گریں،اس سے قبل پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ تباہ کن ثابت ہوا ،سوائے نوجوان اسد شفیق 45کوئی پاکستانی بیٹسمین انگلش بولنگ کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔یوں پوری ٹیم 99پر ڈھیر ہوگئی۔تاہم انگلش بیٹنگ کاآغاز بھی کچھ مختلف نہ تھا اور اسٹروس 41(ناٹ آؤٹ) اور پیٹرسن 32کوئی بیٹسمین سعید اجمل ،عبدالرحمن اور عمر گل کے سامنے سینہ سپر نہ ہوسکا۔پاکستان کی جانب سے عبدالرحمن نے تین، عمر گل نے دو اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ 14واں موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم سورنز سے کم مجموعے پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستانی ٹیم نے صرف 44.1اوورز کا سامنا کیا ۔کل میچ کا دوسرا دن ہے۔


مزید خبریں :