Time 05 مارچ ، 2018
پاکستان

چیئرمین سینیٹ کیلئے (ن) لیگ سرگرم، فاٹا کا ایک آزاد سینٹیر پارٹی میں شامل


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کے لیے کوششیں تیز کردیں جب کہ فاٹا کے ایک نومنتخب آزاد سینیٹر نے بھی (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

سینیٹ انتخابات کے بعد اب پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی بھی سرتوڑ کوششیں جاری ہے۔

اسلام آباد میں چوہدری منیر کے گھر پر ہونے والے غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مشاورت کی گئی جب کہ دونوں عہدوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

فاٹا کے نومنتخب آزاد سینیٹر کی شمولیت

فاٹا کے مرزا محمد آفریدی نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرلیا، فوٹو/ جیونیوز

دوسری جانب فاٹا سے تعلق رکھنے والے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نوازشریف سے ملاقات کی اور (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں :