Time 16 اپریل ، 2018
پاکستان

وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو کہتے ہیں کہیں: چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں: اسکرین گریب جیونیوز

لاہور : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہےکہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو کہتے ہیں کہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہیں رینجرز کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جب کہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں، میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ چیئرمین سینٹ کی کوئی عزت نہیں لہٰذا اپوزیشن دوسرا چیئرمین لائے۔

مزید خبریں :