سام سنگ ’گلیکسی ایکس‘ 3 اسکرینوں پر مشتمل؟

سام سنگ کا نیا’گلیکسی ایکس‘ ممکنہ طور پر تین اسکرینز پر مشتمل فولڈایبل اسمارٹ فون ہوگا—. فوٹو/ بشکریہ میش ایبل 

معروف کمپنی سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایکس ممکنہ طور پر تین اسکرینوں پر مشتمل ہوگا۔

کورین ویب سائٹ دی بیل کے مطابق سام سنگ کمپنی کا نیا اسمارٹ فون ماڈل ’گلیکسی ایکس‘ فولڈ ایبل ڈیزائن میں متعارف ہوگا جس کی ممکنہ طور پر تین او ایل ای ڈی اسکرینز ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق اس فون کی سامنے والی اسکرین 3.5 انچ کی ہوگی جبکہ فولڈنگ اسکرین بھی 3.5 انچ ہوگی جسے مکمل طور پر کھولا جائے تو یہ ٹیبلٹ یا آئی پیڈ کی طرح 7 انچ کی سکرین بن جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال اس کے ڈیزائن پر کام کیا جا رہا ہے اور فائنل ڈیزائن رواں برس ماہ جون میں طے کرلیا جائے گا۔

گلیکسی ایکس کو رواں برس کے آخر میں متعارف کروایا جائے گا جو کہ 2019 کے لیے ہوگا۔

سام سنگ کے علاوہ دیگر اسمارٹ فون کمپنیاں بھی فولڈنگ اسمارٹ فونز متعارف کروانے پر کام کر رہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ سام سنگ کی جانب سے ’ایس سیریز‘ کے دو نئے اسمارٹ فونز 26 فروری کو متعارف کرائے گئے ہیں جن کے ماڈل 'سام سنگ گلیکسی ایس 9' اور 'سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس' ہیں۔

مزید خبریں :