پیٹرول ایک روپیہ 70 پیسے مہنگا ہو گیا


اسلام آباد: حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پیٹرول 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 70 پیسے اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا  ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 3 روپے 55 پیسے اضافے کے بعد 68 روپے 85 پیسے ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہو گیا ہے۔

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے یکم مئی سے پیٹرول 3 روپے 22 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی تھی۔

سمری میں پیٹرول 3 روپے 22 پیسے، ڈیزل 5 روپے 2 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ اپریل کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کرنے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے 2 روپے 7 پیسے کمی کی تھی۔

مزید خبریں :