پاکستان
25 جولائی ، 2012

اورکزئی ایجنسی میں جھڑپ، 11 شدت پسند ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

اورکزئی ایجنسی میں جھڑپ، 11 شدت پسند ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

کوہاٹ … اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 11 شدت پسند مارے گئے جبکہ 3سیکیورٹی اہل کار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈبوری میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں 11 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے وقفے وقفے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ جاری ہے۔

مزید خبریں :