نوازشریف سابق جج یا بیورکریٹ کا بطور نگراں وزیراعظم تقرر نہیں چاہتے، ذرائع

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیراعظم کےنام پر اتفاق نہ ہوسکا: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: ذرائع نے دعویٰ کیاہےکہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے نواز شریف کسی سابق جج یا بیوروکریٹ کے نام پراتفاق نہیں چاہتے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کےنام پر پانچویں ملاقات میں بھی اتفاق رائے نہیں ہوسکا جس کےبعد خورشید شاہ نے کل یا پرسوں ایک اور ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے خورشید شاہ سے ملاقات میں اپنے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو راضی کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نگراں وزیراعظم کے لیے کسی سابق جج یا بیوروکریٹ کے نام پراتفاق نہیں چاہتے یہی وجہ ہےکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تیسری بار نواز شریف کو راضی کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔

واضح رہےکہ نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کےنام زیر گردش ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف اور امریکا میں پاکستان کےسفیر رہنے والے جلیل عباس جیلانی کے نام پیش کیےہیں۔

مزید خبریں :