Time 25 مئی ، 2018
دنیا

باراک اور مشعل اوباما کی شادی کی ایک تصویر کے چرچے

باراک اوباما اور مشعل کی شادی اکتوبر 1992 میں ہوئی تھی— فائل فوٹو

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی شادی کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، جس میں اوباما اپنی اہلیہ کو سینڈل پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سابق امریکی خاتونِ اول مشعل اوباما نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جو کچھ ہی دیر میں انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔

یہ تصویر 25 سال قبل باراک اوباما اور مشعل کی شادی کے موقع پر لی گئی تھی، جس میں سابق امریکی صدر، مشعل کو سینڈل پہنا رہے ہیں۔

مشعل نے لکھا، 'آپ اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ نہیں لگا سکتے، لیکن اکتوبر 1992 میں ہماری شادی کے روز صبح جب باراک کی آنکھ کھلی تو وہ نزلہ، زکام میں مبتلا تھے، پھر چرچ میں میری اُن سے ملاقات ہوئی اور معجزانہ طور پر ان کی بیماری ختم ہوگئی اور ہم تقریباً پوری رات تک رقص کرتے رہے۔'

سابق خاتون اول نے مزید لکھا، '25 برس بعد بھی ہم اُسی طرح انجوائے کرتے ہیں، لیکن انفرادی طور پر ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کے لیے بھی سخت محنت کرتے ہیں۔ میں کسی اور کے ساتھ زندگی کے اس سفر کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔'














صرف یہی نہیں مشعل اوباما نے رواں ہفتے اپنی زندگی کی چند مزید یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔

ایک بچپن کی تصویر میں وہ اپنی والدہ اور والد کے ہمراہ موجود ہیں۔

















جبکہ ایک تصویر میں وہ ایک طالبہ کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔



مزید خبریں :