حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں، چوہدری نثار


شہباز شریف اور چوہدری نثار آمنے سامنے آگئے، چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیان پرپھٹ پڑے اور کہا کہ ’حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں‘۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہے، غیرسنجیدگی یہ ہے کہ بطور پارٹی صدر شہبازشریف اس کے مداوے کیلئے کچھ نہیں کرپارہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کے بجائے موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پراپنی توانائیاں خرچ کریں۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے اور بچے کو منانا پڑتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیان پر چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرسنجیدگی یہ ہے بطور پارٹی صدر شہبازشریف اس کے مداوے کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشر یف موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں اور چوہدری نثار اس حوالے سے باقاعدہ اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ ان کے نواز شریف کے ساتھ تعلقات کچھ اچھے نہیں ہیں۔

مزید خبریں :