نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پر قوم شکرانے کے نوافل پڑھے، عمران خان

اس حکومت نے پاکستان کے ساتھ دشمنوں سے بھی بڑھ کر کیا، پانچ سال میں پاکستان کا قرضہ 13 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب تک پہنچا دیا، چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، عوام اس حکومت سے نجات پر شکرانے کے نوافل ادا کریں۔

عمران خان نے حکومتی مدت پورے ہونے پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ کہا آج رات حکومت اپنی 5 سال کی مدت پوری کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم آج عشاء کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، اس نااہل اور کرپٹ حکومت سےنجات پر شکر ادا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے پاکستان کے ساتھ دشمنوں سے بھی بڑھ کر کیا، پانچ سال میں پاکستان کا قرضہ 13 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔

عمران خان نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا، اس ناہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پرشکراداکیا جائے۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد 31 مئی کو رات 12 بجے تحلیل ہوجائے گی اور یکم جون کو نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :