Time 07 جون ، 2018
کاروبار

نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکا فیصلہ

ذرائع کے مطابق نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گی— فوٹو: فائل

نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ قائم ہونے سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیراعظم کو بھجوائی گئی سمری بھی واپس نہیں آئی، وزارت خزانہ کی جانب اوگرا کی سفارشات پر مبنی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے، ڈیزل ساڑھے 12 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آئندہ حکومت کرے گی۔

مزید خبریں :