Time 31 جولائی ، 2018
پاکستان

آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات: علیم خان اور چوہدری برادران نیب میں طلب


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو آمدن سے زائد اثاثوں پر طلب کرلیا۔

نیب لاہور کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار علیم خان کو 8 اگست کی صبح 11 بجے طلبی کا نوٹس دیا گیا ہے۔

علیم خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کی جارہی ہے اور وہ پہلے بھی 2 مرتبہ نیب حکام کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جولائی  کو ان کی جانب سے جمع کروائے گئے جوابات سے نیب حکام مطمئن نہیں ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو بھی نیب لاہور نے 16 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

نیب میں چوہدری برادران کے اثاثہ جات کے حوالے سے بھی تحقیقات ہورہی ہیں اور ان کے اثاثہ جات بھی موجودہ ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

مزید خبریں :