17 اگست ، 2018
کراچی: ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر لائن کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین ایئر لائن کا دفتر 1 ارب 40 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی تک شاہین ایئر لائن کا ہیڈکوارٹر بند رہے گا۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل شاہین ایئر کا دفتر سیل کرنے کے باوجود ٹیکس ادائیگیوں کے شیڈول پر عمل نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق شاہین ایئر نے اب تک ادائیگیوں کا معاملہ حل کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جون میں بھی شاہین ایئر لائن کا مرکزی دفتر بند کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں مذاکرات کے بعد ایف بی آر نے شاہین ایئر لائن کے مرکزی دفتر کو کھول دیا تھا۔