پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2018

کراچی میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

 حادثے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا، ذرائع۔ فوٹو: جیو نیوز

کراچی میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا۔

کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی قونصل خانے کی گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھیں جو قونصل خانے میں اسٹاف ممبر ہیں۔

امریکی قونصل خانے کی خاتون اہلکار حادثے کے بعد گاڑی پی آئی ڈی سی کے قریب ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص کے پاؤں میں چوٹ آئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل اسلام آباد میں امریکی قونصل خانے کے ملٹری اتاشی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :