Time 20 اکتوبر ، 2018
پاکستان

زلفی بخاری نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

سفری دستاویزات بشمول پاسپورٹ واپس کیا جائے، زلفی بخاری۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلمپنٹ زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

زلفی بخاری کی جانب سے سکندر بشیر ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سفری پابندیوں سے میرے انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں لہٰذا ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

زلفی بخاری کی جانب سے سفری دستاویزات بشمول پاسپورٹ واپس کرنے کے علاوہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کے دوران متعلقہ اداروں کو مداخلت سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام رواں برس اگست کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :