پاکستان
Time 06 دسمبر ، 2018

یوتھ پارلیمنٹ کے نوجوان فیاض چوہان کے شعر پر بھڑک اٹھے


لاہورمیں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے ریمارکس پر نوجوان بھڑک اٹھے۔

ٹاؤن ہال لاہور میں یوتھ پارلیمنٹ کی تقریبِ حلف برداری میں فیاض چوہان نے نوازشریف اور آصف علی زرداری پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ ایون فیلڈ ریفرنس کی مثال دیتے ہوئے اکثر ٹاک شوز میں یہ شعر پڑھتے ہیں کہ 'اس کے دولت مند ہونے کا باعث اس کا ابا تھا۔۔ سب حیران تھے کہ اس نے ایسا ابا کہاں سے لبا تھا'۔

اس شعر پر ہال میں موجود نوجوان آگ بگولہ ہوگئے اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔ نوجوانوں نے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس پر فیاض چوہان نے کہا کہ آپ سب یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان ہیں لہٰذا یہ باتیں برداشت کریں تاہم حاضرین نے ان کی ایک نہ سنی اور نعرے بازی کرتے رہے اور یوں تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

مزید خبریں :