Time 29 دسمبر ، 2018
پاکستان

ایچ ای سی نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری درست قرار دے دی

شہزاد سلیم ولد ظہیر احمد سلیم نے ایم ایس سی کی ڈگری 2002 میں لی: نیب_ فائل فوٹو

لاہور: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری درست قرار دے دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب میجر (ر) شہزاد سلیم کی ڈگری ہائر ایجوکیشن کو تصدیق کے لیے 24 دسمبر کو ارسال کی گئی تھی جس کے بعد ایچ ای سی نے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہےکہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کو 100 فیصد درست قرار دیا گیا ہے، شہزاد سلیم ولد ظہیر احمد سلیم نے ایم ایس سی کی ڈگری 2002 میں لی۔

واضح رہے کہ بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری پر سوالات اٹھائے گئے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے ڈی جی نیب سے اپنی ڈگری میڈیا پر دکھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ شہزاد سلیم کی ڈگری کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی۔


مزید خبریں :