Time 24 جنوری ، 2019
پاکستان

سپریم کورٹ: آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو آسی بی بی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف نظرثانی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزاے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا تھا۔

آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دینے اور رہائی کے خلاف قاری محمد سلام نے عدالتِ عظمیٰ میں نظر ثانی اپیل دائر کی تھی جسے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ 29 جنوری کو سماعت کرے گا۔

مزید خبریں :