پاکستان
Time 13 فروری ، 2019

امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا

وزیراعظم پاکستان سے پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بات ہو گی: ترجمان افغان طالبان۔ فوٹو: فائل

امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات 18 فروری سے اسلام آباد میں ہوں گے۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا جس میں وزیراعظم پاکستان سے پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بات ہو گی۔

خیال رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور پاکستان کی معاونت سے متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا جب کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوا تھا۔

اس کے علاوہ افغان طالبان اور افغان اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک دور روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی ہو چکا ہے۔

ان مذاکرات کا مقصد افغانستان میں گزشتہ 17 برسوں سے جاری جنگ کا خاتمہ اور مستقل امن کے لیے اقدامات کرنا ہے۔


مزید خبریں :