10 اپریل ، 2019
گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ٹرین کا کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ بڑھ کر 7000 ہزار روپے ہو گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کرایہ دورانِ سفر کھانا، چائے اور منرل واٹر کی قیمت شامل کر کے بڑھایا گیا ہے، مسافر دورانِ سفر کھانا کھائیں یا نہ کھائیں انہیں قیمت ادا کرنا لازم ہو گا۔
ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان گرین لائن کا کرایہ 6 ہزار 500 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد تک بڑوں کا کرایہ 7000 روپے اور بچوں کا کرایہ 3850 روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ کراچی سے حیدرآباد اور لاہور سے راول پنڈی کے درمیان کرایہ 1350 روپے رکھا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے ٹکٹ خریدنے پر کرائے میں 5 فیصد رعایت ہو گی اور کرایوں میں اضافے کا اطلاق 15 اپریل سے ہو گا۔