Time 22 اپریل ، 2019
پاکستان

صدر نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس قاضی امین کی تقرری کی منظوری دے دی

قاضی محمد امین احمد لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج رہ چکے ہیں جن کا نام جوڈیشل کمیشن نے تجویز کیا تھا — فوٹو: بشکریہ لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے لیے جسٹس قاضی امین کی تقرری کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون نے جسٹس قاضی محمد امین احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ 

قاضی محمد امین احمد لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج رہ چکے ہیں جن کا نام جوڈیشل کمیشن نے تجویز کیا تھا۔ 

جسٹس قاضی محمد امین احمد 25 مارچ کو لاہورہائیکورٹ سے ریٹائر ہوئے تھے جن کا شمار سینیئر ججز میں کیا جاتا ہے۔ 

جسٹس قاضی امین کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :