Time 08 مئی ، 2019
پاکستان

صارفین کو اضافی گیس بلوں کی واپسی کا معاملہ گول

سوئی ناردرن کے 32 لاکھ سے زیادہ گیس صارفین کو اضافی بل آئے تھے۔ فوٹو: فائل 

سوئی ناردرن کے صارفین کو اضافی گیس بلوں کی واپسی کا معاملہ گول ہو گیا۔

چار ماہ گزرنے باوجود گیس صارفین کی اکثریت کو اضافی رقم واپس منتقل نہ ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے اضافی بلوں کے متاثرین کے گیس میٹر عدم ادائیگی پر اتارنا شروع کر دیئے اور ریلیف کے منتظر صارفین گیس بلوں کی اقساط کرانے پر مجبور ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سردیوں میں اضافی گیس بلوں کے معاملے پر نوٹس لیا تھا۔

سوئی ناردرن کے 32 لاکھ سے زیادہ گیس صارفین کو اضافی بل آئے تھے اور سابق وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بھی اضافی بلوں کے معاملے پر حکومتی غلطی تسلیم کی تھی۔

غلام سرور خان اضافی رقم کی واپسی کے لیے صارفین کو تسلیاں دیتے رہے اور اضافی گیس بلوں کے معاملے پر انکوائریاں بھی ہوتی رہیں۔ 

مزید خبریں :