Time 08 مئی ، 2019
پاکستان

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ملاقات

ایف بی آر اور ملکی معاشی صورتحال سمیت کئی امور پر بات چیت کی گئی —  فوٹو: عمران خان آفیشل 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے ملاقات کی ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ایف بی آر اور ملکی معاشی صورتحال سمیت کئی امور پر بات چیت کی گئی۔  

 وزیر اعظم نے شبر زیدی کو ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق اپنے وژن سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔

شبر زیدی ٹیکسیشن کے ماہر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور وہ 2013 کے انتخابات سے قبل بننے والی سندھ کی عبوری حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں۔

سید شبر زیدی کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں پانامہ لیکس – بلیسنگ ان ڈسگائس- آشور ایسٹس آف پاکستانی سٹیزنز اور پاکستان ناٹ اے فیلڈ اسٹیٹ شامل ہیں۔

مزید خبریں :