10 مئی ، 2019
اسلام آباد: ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چینی اور پاکستانی جوڑے کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد خود کو شادی شدی ظاہر کرکے چین جارہے تھے اور گرفتار چینی پاکستانی خواتین کواسمگل کرکے چین لے جارہے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں 2 چینی لڑکے اور 3 پاکستانی لڑکیاں شامل ہیں جب کہ گرفتار چینی اعضاء کی خریدوفروخت کا مکروہ دھندہ کرتے ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین لے جانے اور ان سے جسم فروشی کرانے والے چائنیز گینگز کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک کئی چائنیز باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔