Time 10 جولائی ، 2019
پاکستان

جی ایس ٹی لگنے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ

 فائن میدے کی بوری 39 سو سے بڑھ کر 46 سو روپے کی ہوگئی: چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن — فوٹو: فائل 

لاہور: فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق آٹے کی 80 کلو والی بوری پر 550 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 2 من آٹے کی بوری 2800 سے بڑھ کر 3350 روپے ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ فائن میدے کی بوری پر 700 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب بوری 3900 سے بڑھ کر 4600 روپے کی ہوگئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد قیمت بڑھانا ضروری ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف ملک بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔ 

تاجروں نے 13 جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

مزید خبریں :