کاروبار
Time 15 جولائی ، 2019

ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں 160.50 روپے کا ہوگیا


کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 7 پیسے مہنگا ہوکر  159 روپے 86 پیسے کا ہوگیا۔

پیر کے روز انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز سے ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ میں ڈالر ا یک  روپے 11 پیسے ہو کر 159 روپے 90 پیسے تک گیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی اور ڈالر 4 پیسے کم ہوا جس سے مجموعی طور پر ایک روپے 7 پیسے اضافے کے ساتھ 159 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.50 روپے پر برقرار ہے۔

مزید خبریں :