ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پی سی بی میں کوئی بھی عہدہ نہ ملنے پر سیخ پا

انہوں نے سوچا تھا کہ نئے پاکستان میں میرٹ ہوگا لیکن ایسا نہیں: ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی ٹوئٹ  — فوٹو: فائل 

ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) میں کوئی بھی عہدہ نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے ساتھ ساتھ ریجنل کوچنگ کیلئے بھی اپلائی کیا تھا تاہم پی سی بی نے انہیں کسی بھی پوزیشن پر نہیں رکھا۔


انہیں قائد اعظم ٹرافی کے بھی کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس پر فیصل نے اپنی مایوسی کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔

37 سالہ فیصل اقبال سوشل میڈیا پر لکھتے ہیں کہ انہوں نے سوچا تھا کہ نئے پاکستان میں میرٹ ہوگا لیکن ایسا نہیں۔

 فیصل اقبال نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے بھی اپنا پیغام دیا اور کہا کہ نہ انہیں ڈومیسٹک ٹیم میں بطور پلیئر اور مینٹور شامل کیا گیا نہ کوچنگ کا اسائنمنٹ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تقرریوں میں فیورٹ ازم ہوئی ہے، مختلف افراد کیلئے مختلف قانون ہے اور پاکستان میں میرٹ ایک مذاق بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے جبکہ وقار یونس کو بولنگ کوچ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :