پاکستان
Time 06 ستمبر ، 2019

نیب کا سیلز اور انکم ٹیکس معاملات کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

نیب نے سیلز اور انکم ٹیکس کے معاملات کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلز اور انکم ٹیکس کے معاملات کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ سیلز اور انکم ٹیکس کی پہلے سے موجود تحقیقات ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کاروباری برادری ملک کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی سیل قائم کیے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کو ناسور اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 ماہ میں 71 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

مزید خبریں :