9 مئی ایک سازش تھی جس کا نشانہ عمران خان تھے: عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور  قومی اسمبلی میں قائد  حزب اختلاف عمر  ایوب  نےکہا ہےکہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا  آئین اور قانون کی بالادستی ہے، 9 مئی ایک سازش تھی جس کا نشانہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تھے۔

اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا  کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ہےکہ عوام کو بتائیں کہ آئین وقانون پر سودے بازی نہیں ہوگی، آئین میں واضح ہےکہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرےگی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی نے  پچھلے ہفتےکہاکہ آئین پر سودے بازی کے لیے تیار نہیں ہوں، ہم نے ربر بلٹ،  آنسو گیس شیلنگ برداشت کی،  آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہم تشدد کے حامی ہیں نہ کرنا چاہتے ہیں، جو الزامات لگائے گئے ہیں ان پر عدالتی کمیشن قائم ہونا چاہیے، ہم پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آئین کی جیسے تذلیل کی جارہی ہے ایسے آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔

سینیئر قانون دان حامد خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود مینڈیٹ چوری کرکے آئے ہیں وہ آج آئینی ترمیم کی بات کر رہے ہیں،عدلیہ کو مائل کرنےکے لیے چیف جسٹس کو  توسیع دینے کی بات کی جارہی ہے، جان لیں کوئی اسے قبول نہیں کرےگا۔

مزید خبریں :