Time 25 ستمبر ، 2019
پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اعلان

فائل فوٹو

کراچی: صوبے بھر میں یکم اکتوبر سے پلاسٹک بیگز کے پر پابندی عائد کیے جانے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر ماحولیات و قانون اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز سندھ میں مکمل طور پر بند ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پلاسٹک کی تھیلیاں تیار کرنے والوں نے بھی پابندی کی حمایت کی ہے،  خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔


مزید خبریں :