Time 30 ستمبر ، 2019
پاکستان

ایل او سی پر فائرنگ: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

فائل فوٹو

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک بزرگ خاتون اور 13 سالہ لڑکا شہید جب کہ تین افراد زخمی ہوئے جس پر بھارت سے احتجاج کیا گیا۔

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ کا بتانا ہےکہ بھارتی افواج نے ایل او سی کے نکیال اوررکھ چکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

مزید خبریں :