Time 01 اکتوبر ، 2019
پاکستان

قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

قاسم سوری نے اپنے وکیل نعیم بخاری کے توسط سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں ہوسکتیں۔

قاسم سوری نے اپنی اپیل میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

واضح رہےکہ الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ روز بی این پی کے رہنما لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے کوئٹہ 2 سے قاسم سوری کی عام انتخابات میں کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :