پاکستان
Time 09 اکتوبر ، 2019

چین نے صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت سے پہلے پاکستان کو اعتماد میں لیا، شاہ محمود

بیجنگ صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت کے بعد بھی اسلام آباد کو پوری طرح باخبر رکھے گا، وزیر خارجہ— فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت سے پہلے پاکستان کو اعتماد میں لیا، بیجنگ صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت کے بعد بھی اسلام آباد کو پوری طرح باخبر رکھے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق چین کی پوزیشن واضح ہے، چینی قیادت نے پاکستان کی تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، صدر شی جن پنگ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید سمیت وفد میں شامل شخصیات سےمصافحہ کیا اوروفد کا خیرمقدم کیا۔

دورہ چین کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر پر چین نے پاکستان کی تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے، چین کے صدر شی پنگ غیر رسمی اور مختصر دورے پر بھارت جائیں گے جس کے بعد پاکستان کو اس دورے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ11،12 اکتوبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر چین میں ہیں جو آج مکمل ہوجائے گا جس کے بعد ذرائع کے مطابق وہ فوری طور پر سعودی عرب اور پھر ایران کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :