پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2019

’اُس وقت مولانا کی بات میں وزن تھا‘

فوٹو: آئی این پی/فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

احتساب عدالت پہنچنے پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ناصرف مولانا فضل الرحمان کے جذبے کو سراہتے ہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کو پوری طرح سپورٹ کرتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کو اپنا ہی مؤقف سمجھتے ہیں، مولانا احتجاج کر رہے ہیں تو وہ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے فوری بعد استعفوں کی تجویز دی تھی، مولانا نے کہا تھا کہ احتجاج کریں لیکن ہم نے انہیں اس وقت قائل کیا کہ نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اُس وقت مولانا کی بات میں وزن تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج سمجھتا ہوں کہ مولانا صاحب کی بات کو رد کرنا بالکل غلط ہو گا، میں نے شہباز شریف کو کل سب کچھ لکھ کر بتایا ہے، وہ بریف کریں گے۔


مزید خبریں :