Time 21 اکتوبر ، 2019
کھیل

'سرفراز کے لیے واپسی کے دروازے کھلے ہیں'


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیم کے اعلان سے قبل ہی سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر میڈیا رپورٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کے حوالے سے ان کی پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کے ساتھ تفصیلی بات ہوئی مگر آئینی طور پر حتمی فیصلہ چیئرمین بورڈ کو ہی کرنا ہوتا ہے۔

سری لنکا کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں اذیت ناک شکست کے بعد سرفراز احمد کے ستارے گردش میں ہیں اور انہیں قومی ٹیم کی قیادت کے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز کی جگہ اظہر علی کو ٹیسٹ جب کہ بابر اعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپ تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے جو فیصلہ کیا ہے وہ سرفراز کی کارکردگی اور ان پر موجود دباؤ کے باعث کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز کی پاکستان کے لیے خدمات کے وہ معترف ہیں لیکن جو بھی فیصلہ کیا گیا وہ ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

مصباح نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے سرفراز اس کا حصہ بنیں اور ان کی فارم  جیسے ہی بحال ہو گی تو ان کے لیے واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔

مزید خبریں :