سیارہ عُطارد 11 نومبر کو زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا

ماہرین فلکیات کے مطابق آخری مرتبہ یہ نظارہ 2016 میں دیکھنے میں آیا تھا،فوٹو: ناسا

نظام شمسی کا سیارہ عُطارد 11 نومبر کو زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق آخری مرتبہ یہ نظارہ 2016 میں دیکھنے میں آیا تھا جب کہ 11 نومبر کے بعد اسے 13 سال بعد یعنی 2032 میں دیکھا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ عطارد نظام شمسی کے 8 سیاروں میں سے سب چھوٹا اور زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود سیارہ ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق عطارد 11 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً شام ساڑھے 5 بجے زمین اور سورج کے سامنے آئے گا اور زمین اور سورج کے درمیان اس کا یہ سفر تقریباً 5 گھنٹے بعد ساڑھے 11 بجے اختتام پذیر ہوگا۔

ماہرین کے مطابق عطارد کا زمین سے فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے عطارد سورج پر ایک نکتے کی مانند نظر آئے گا،فوٹو: نیکڈ آئی پلانٹ 

زمین اور سورج کے درمیان عطارد کے آنے کا منظر جنوبی اور مغربی ایشیا، افریقا اور شمالی امریکا کے بڑے علاقے، جنوبی اور مغربی یورپ اور بحرہند سمیت پاکستان کے شہر کراچی میں بھی نظر آئے گا۔

ماہرین کے مطابق عطارد کا زمین سے فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے عطارد سورج پر ایک نکتے کی مانند نظر آئے گا اور اسے دیکھنے کے لیے خصوصی دوربینوں اور آلات کی مدد کی ضرورت ہوگی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران سورج کو براہ راست آنکھ سے دیکھے سے گریز کیا جائے کیوں کہ اس کی وجہ سے بینائی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :