پاکستان
Time 09 نومبر ، 2019

خورشید شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی استدعا مسترد کر دی۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

عدالت نے خورشید شاہ کو 15 روز کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 24 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید خبریں :