دنیا
Time 09 نومبر ، 2019

مودی سے اسرائیلی جاسوس کمپنی سے تعلقات سامنے لانے کا مطالبہ

— فائل فوٹو

نئی دلی : بھارت میں 19شہریوں کے گروپ نےنریندرمودی کی حکومت کو کھلا خط لکھا ہےجس میں ان سے اسرائیل کی جاسوس کمپنی سےتعلقات منظرعام پرلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کھلا خط لکھنےوالوں میں صحافی ،وکلا،دانشور ،سماجی کارکن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فیس بک کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ نے اسرائیل کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او گروپ پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس نے جاسوسی میں مختلف حکومتوں کی مدد کرنے کے لیے دنیا بھر میں اس کے صارفین کے موبائل فون ہیک کیے۔

مودی حکومت کو لکھےگئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت بتائےکہ کیا اس نے ہماری نگرانی بڑھا دی ہے ؟

واٹس ایپ کا کہنا ہےکہ ایک اسرائیلی کمپنی نے چار براعظموں میں 1400 صارفین کے موبائل فون ہیک کیے جن میں سفارتکار، سیاسی مخالفین، صحافی اور سینئر حکومتی عہدیداران کو اپنا نشانہ بنایا۔

واٹس ایپ کی جانب سے سان فرانسسکو کی فیڈرل کورٹ میں دائر مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ این ایس او اسرائیلی حکومت کے 20 ممالک میں جاسوسی کے عمل میں سہولت کاری کررہی ہے ۔

واٹس ایپ کا مزید کہنا ہےکہ سول سوسائٹی کے 100 سے زائد ممبران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :