پاکستان
Time 16 نومبر ، 2019

کسانوں نے ٹڈی دل سےنمٹنے کیلئے بندوقیں اٹھالیں

کسانوں کا کہنا ہے فائر اور ڈھول کی آواز سے ٹڈیاں کچھ وقت کے لیے بھاگ جاتی ہیں،فوٹو:ٹوئٹر

گھوٹکی میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے بندوقیں اٹھانے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سے کچھ دیر کے لیے ٹڈیاں بھاگ جاتی ہیں ۔

گھوٹکی کے مختلف علاقوں گڑھی چاکر جروار  اور کینجھو داد لغاری میں ٹڈی دل کی موجودگی کے باعث کسان پریشان ہیں۔

 اپنی فصلوں کو بچانے کے لیے  مقامی کسان  فائرنگ کرتے  ہیں اور ڈھول بھی بجاتے ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے فائر اور ڈھول کی آواز سے ٹڈیاں کچھ وقت کے لیے بھاگ جاتی ہیں، حکومت نے بروقت اقدام نہیں کیا تو گندم کی بوائی متاثر ہوسکتی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنا محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی ذمہ داری ہے ،پلانٹ پروٹیکشن محکمہ دوائی فراہم نہیں کر رہا جس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ٹڈی دل نے ضلع تھرپارکر  میں بھی حملہ کر دیا تھا جس سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہو گئی تھی جب کہ گذشتہ دنوں ٹڈی دل نے کراچی کا بھی رخ  کیا تھا جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

میمن گوٹھ ملیر اور گڈاپ کے علاقوں میں ٹڈی دل نے مخلتف سبزیوں کی فصل کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزید خبریں :